Welcome to the Pakistan's Largest Web Portal on Agriculture, Livestock, Poultry, Fisheries, Dairy, Wildlife, Environment. Send your news, articles, activity reports etc.. to   pakissan2002@yahoo.com

 

Urdu News


نمائندہ سکھر اصغر قریشی کی خبریں


 

 

نمائندہ سکھرٜ عبدالوحید عباسی چیف ایگزیکٹو ساقی ہوٹل ریلوے اسٹیشن نیویارڈ کا دن دیہاڑے بکرا چوری ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دن کے بارہ بجے کے قریب چوروں نے کنڈا توڑا اور ایک عدد بکرا چوری کر کے لے گئے جس کی مالیت ہزاروں روپے تھی۔ عبدالوحید  عباسی نے نمائندہ نیوز اینڈ ویوز سکھر کو بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پولیس کچھ نہیں کر پائی اور ہماری یہی جمع پونجی تھی لیکن افسوس کہ دن دیہاڑے بھی ہمارے جانور محفوظ نہیں ہیں۔

 

نمائندہ سکھر ٜ مسلم ہربل ریسرچ کارپوریشن سمندری کے سینئر سیلز آفیسر رحیم یار خان شاہد حسین نے سندھ بھر کا دورہ کیا اور مکہ ویٹرنری سروسز روہڑی محمد اصغر قریشی سے ملاقات کی وہ ایک بہادر اور نیک دل اور محنتی سیلز آفیسر جانے جاتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کو دیکھ کر لگتا ہے یہ اپنے کام سے کتنے مطمین ہیں یہ ایک منجھے ہوئے سیلزمین اور نیک دل انسان بھی ہیں ان کی تربیت اور حوصلہ دیکھ کر لگتا ہے یہ مزید ترقی کرینگے۔

 

نمائندہ سکھر ٜنمائندہ سکھر نے پاکستان ڈیری ڈویلپمنٹ کمپنی سکھر ان کے آفس جا کر ملاقات کرنے والے نمائندہ نیوز اینڈ ویوز نے ٴٴ ماڈل فارم ٴٴ کے بارے میں معلومات کیں ان کے فارم پروڈکشن ایڈوائزر سکھر عبدالکریم چاچڑ نے بتایا کہ ہم نے تھوڑے عرصے میں سکھر، گھوٹکی، کشمور ڈسٹرکٹ میں کام کئے اور ٴٴ ماڈل فارم ٴٴ بنوائے یہ سارا کریڈٹ ہمارے C.A میاں مظہروٹو کو جاتا ہے جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ یہ ادارہ فارمر کی بہتری کیلئے کام کرتا رہے گا۔

 

نمائندہ سکھر ٜ ایگری کلچر ایکسٹنشن کے D.Do نے روہڑی میں چارج سنبھال لیا۔ غلام شبیر تھہیم جو کہ نیک پرور انسان بھی ہیں جو اپنے محکمے میں نہایت نیک دل انسان کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

 

نمائندہ سکھر ٜ قمر سہیل جو فاران ویٹرنری صادق آباد میں سیلز آفیسر کام کر رہے ہیں ان کی شادی خانہ آبادی ہوئی اوریہ بھی جگ جیسے ہو گئے اور شادی کے مضبوط بندھن میں عمر قید ہو گئے۔

 

نمائندہ سکھر ٜ صاف ویٹرنری سروس سکھر کے چیف ایگزیکٹو فقیر رضا اور فارمنگ نیوز کے چیف ایڈیٹر رانا اسلم اور سکھر لائیوسٹاک کے بابائے ویٹرنری نظیر احمد کمبوہ نے نمائندہ سکھر ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز کے پریس رپورٹر محمد اصغر قریشی کی والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اور عیادت کی اور کہا کہ سکھر کے سینئر صحافی محمد اصغر قریشی ایک حوصلہ مند اور بہادر صحافی ہیں جو اپنے شعبے سے مخلص ہیں۔ رانا اسلم اور نظیر احمد کمبوہ بھائی سکھر میں صاف ویٹرنری سکھر پر اپنے خیالات بیان کر رہے تھے کہ روہڑی میں مکہ ویٹرنری سروس روہڑی ایک معتبر نام ہے جو ایک دن اپنا مقام حاصل کریگا۔

 

نمائندہ سکھر ٜ  شیخ قریشی سپریم کونسل ضلع گھوٹکی کے صدر لیاقت علی قریشی نے تمام پاکستان کے برادری کے لوگوں کو کہا کہ وہ جلدازجلد ممبر سازی مہم میں شامل ہو کر اپنی ممبر شپ حاصل کر لیں تاکہ اکتوبر میں عظیم الشان اجتماع میں آپ کی شرکت لازمی ہو سکے۔

 


 

Home About Us News Articles Rates Gallery Links Directory Events Business Downloads Contact

Disclaimer: Copy Rights 2008-10. All rights are reserved to The Veterinary News & Views [weekly]

Powered by DataLink International 0321-6681663