Welcome to the Pakistan's Largest Web Portal on Agriculture, Livestock, Poultry, Fisheries, Dairy, Wildlife, Environment. Send your news, articles, activity reports etc.. to   pakissan2002@yahoo.com

 

Urdu News


انجمن انسداد بیرحمی حیوانات پنجاب کی طرف سے گھوڑوں اور خچروں کے مالکان کو معلومات کی آگاہی کے لئے لیکچر کا اہتمام


 

لاہور( نیوز ویوز سروس) انجمن انسداد بیرحمی حیوانات پنجاب جو محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے اشتراک سے پنجاب میں گھوڑوں اور خچروں و گدھوں کے مالکان کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف موقعوں پر لیکچرز کا اہتمام کرتی ہے۔ انجمن ٟایس پی سی اےٞ کے انچارج ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سید انوار حسین رضوی کی طرف سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے شعبہ کلینیکل میڈیسن اینڈ سرجری کے اشتراک سے گھوڑوں ، خچروں اور گدھوں کے علاج و معالجہ اور ان کی حفاظت و نگہداشت کے متعلق تانگہ بانوں اور ریڑھی بانوں کی تربیت کے لئے پچھلے دنوں ایک لیکچر کا اہتما کیا گیا جس میں ڈاکٹر سید انور حسین رضوی اور پروفیسر ڈاکٹر سرور خاں کی طرف سے ان لوگوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔ دونوں ماہرین نے اس موقع پر سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

 

ایس پی سی اے پنجاب بھر میں خدمات سرانجام دینے والا واحد ادارہ ہے جس کے سربراہ سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خاں ہیں جبکہ اعزازی سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم ڈین کلیہ بیطاری یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور سرانجام دیتے ہیں۔ یہ سوسائٹی گاہ بگاہے اپنے بورڈ کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل بھی طے کرتی ہے۔ اس سوسائٹی کے مقاصد اور سرگرمیوں کے پیش نظر سول سوسائٹی کو اس انجمن کی زبردست اخلاقی حمایت اور پذیرائی حاصل ہے۔ مشہور سماجی رہنما محترمہ فریال گوہر بھی اس سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں


 

Home About Us News Articles Rates Gallery Links Directory Events Business Downloads Contact

Disclaimer: Copy Rights 2008-10. All rights are reserved to The Veterinary News & Views [weekly]

Powered by DataLink International 0321-6681663